Gulab Jamun - گلاب جامن

Gulab Jamun - گلاب جامن

اجزاء:

  1. اسکم ملک پاؤڈر تین سو پچھتر گرام
  2. میدہ ایک سو پچیس گرام
  3. گھی ایک کلو
  4. چینی سوا کلو
  5. سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  6. امونیم ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  7. پانی ایک لیٹر,
  8. رنگ کاٹ دو چٹکی
  9. پستے گارنش کےلیے

ترکیب:

  1. ایک کڑاہی میں گھی گرم کر لیں۔
  2. اب ایک باؤل میں دو کپ گھی اور اسکم ملک پاؤڈر ڈال کر ملا لیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے مکس کرتے جائیں۔
  3. اس کے بعد سوڈا، امونیم، رنگ کاٹ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
  4. پھر میدہ ڈال کر مکس کریں اور اسے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  5. اب کڑاہی میں چینی اور آدھا لیٹر پانی ڈال کر شیرہ تیار کر لیں۔
  6. پھر ٹھنڈا کئے ہوئے مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں اور اسے ہلکے گرم گھی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ اوپر آجائے۔
  7. آخر میں ہلکا گولڈن براؤن کر کے نکال لیں اور شیرہ میں ڈال دیں۔
  8. جب شیرہ گلاب جامن میں جذب ہوجائے تو ڈش میں نکال لیں اور پستے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes