Grilled Steak Sandwich - گرلڈ اسٹیک سینڈوچ

Grilled Steak Sandwich - گرلڈ اسٹیک سینڈوچ

اجزاء:

  1. :اسٹیک کے لیے
  2. چکن بریسٹ فلے دو عدد
  3. نمک ایک چائے کا چمچ
  4. ڈیجون مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  5. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  6. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  7. لہسن (کٹا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
  8. ایل پی ساس یا سویا ساس
  9. تیل دو کھانے کے چمچ
  10. :سینڈوچ فلنگ کے لئے
  11. ٹماٹر (سلائس) دو عدد
  12. لیٹس لیوز چار عدد
  13. چیڈر چیز (سلائس) چار عدد
  14. ڈیجون مسٹرڈ دو کھانے کے چمچ
  15. ٹومیٹو کیچپ ایک چوتھائی کپ
  16. لوف فرنچ بریڈ ایک عدد

ترکیب:

  1. چکن بریسٹ فلے پر نمک، ڈیجون مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ، لال مرچ، لہسن، ایل پی سوس یا سویا ساس اور تیل لگا کر گرل کریں۔
  2. چکن پک جائے تو اُتار کر اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
  3. اب لوف فرنچ بریڈ کو چھ انچ کے ٹکڑوں میں کاٹیں اور ہر ٹکڑے کو درمیان میں سے لمبائی کے رخ پر کاٹ کر نچلے حصے پر مسٹرڈ پیسٹ لگائیں۔
  4. پھر اس پر ٹماٹر سلائس اور لیٹس لیوز رکھیں۔
  5. اب چکن کی اسٹرپس رکھ کر چیڈر چیز سلائس رکھیں۔
  6. اس کے بعد بریڈ کا دوسرا حصہ رکھ دیں اور ہاتھ سے ہلکا سا دبائیں۔
  7. آخر میں ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes