Grilled Chicken Sandwiches - گرلڈ چکن سینڈوچز

Grilled Chicken Sandwiches - گرلڈ چکن سینڈوچز

اجزاء:

  1. بریڈ سلائس آٹھ عدد
  2. مکھن حسب ضرورت
  3. (چکن دو کپ ﴿اُبلی اور ریشہ کی ہوئی
  4. مایونیز آدھا کپ
  5. نمک آدھا چائے کا چمچ
  6. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  7. مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  8. چیز سلائس حسب ضرورت

ترکیب:

  1. بریڈ سلائس کے ایک طرف مکھن لگادیں۔
  2. اب انہیں گرل پین یا سینڈوچ ٹوسٹر میں رکھیں۔
  3. اُبلی اور ریشہ کی ہوئی چکن میں مایونیز، نمک، کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر ملادیں۔
  4. اب یہ چکن کا آمیزہ بریڈ پر لگائیں۔
  5. پھر چیز سلائس رکھ کر دوسری بریڈ سلائس سے ڈھک دیں۔
  6. اب اسے گولڈن براؤن ہو جانے تک سینک لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes