Golden Fish Balls - گولڈن فش بالز

Golden Fish Balls - گولڈن فش بالز

اجزاء:

  1. (فش دو سو پچاس گرام (بون لیس اور باریک کٹی ہوئی
  2. (ہری پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  3. سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  4. نمک آدھا چائے کا چمچ
  5. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  6. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  7. (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
  8. انڈے کی سفیدی ایک عدد
  9. کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
  10. بریڈ سلائس آٹھ عدد

ترکیب:

  1. مچھلی میں ہری پیاز، سویا سوس، نمک، کالی مرچ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا، انڈے کی سفیدی اور کارن فلور مکس کر لیں۔
  2. بریڈ سلائس کے کنارے ہٹا کر ان کے چھوٹے چھوٹے کیوبز کر لیں۔
  3. اب ایک کھانے کا چمچ مچھلی کے مکسچر کو بالز کی شکل میں رول کر لیں۔
  4. پھر اسے بریڈ کیوبز میں ٹوس کرکے دبائیں۔
  5. اب انھیں فریزر میں تیس منٹ کے لیے رکھیں اور ڈیپ فرائی کر لیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہو جائیں۔
  6. گولڈن فش بالز تیار ہیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes