A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: mysqli::real_connect(): Headers and client library minor version mismatch. Headers:100516 Library:30121

Filename: mysqli/mysqli_driver.php

Line Number: 203

Backtrace:

File: /home/gooposts/public_html/recipes/index.php
Line: 315
Function: require_once

Fruit Cake - فروٹ کیک | Cooking Recipes in Urdu - Gooposts.com/recipes"

Fruit Cake - فروٹ کیک

Fruit Cake - فروٹ کیک

اجزاء:

  1. میدہ دو سو گرام
  2. مکھن دو سو گرام
  3. براؤن شوگر دو سو گرام
  4. انڈے چار عدد
  5. بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  6. چینی دو کھانے کے چمچ
  7. ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
  8. لیمن ایسنس ایک چائے کا چمچ
  9. ریڈ چیری دو اونس
  10. گرین چیری دو اونس
  11. (بادام دو اونس (کٹے ہوئے
  12. کشمش دو اونس
  13. مالٹے کا چھلکا دو اونس
  14. منقٰی دو اونس
  15. (کیک اسپائس پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (جائفل، جاوتری، لونگ، دار چینی، الائچی
  16. براؤن سیرپ دو کھانے کے چمچ
  17. گھی حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. اوون کو ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں۔
  2. آٹھ انچ کا مولڈ لے کر اسے گھی سے گریس کرکے میدہ چھڑک دیں۔
  3. ایک پیالے میں مکھن اور براؤن شوگر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  4. ایک پین میں چینی کو ڈارک براؤن ہونے تک پگھلا لیں اور اس میں تھوڑا پانی ڈال کر اس کو مکھن والے مکسچر میں ڈال دیں۔
  5. میدے میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اس کو چھان لیں۔
  6. ایک الگ پیالے میں ایک انڈہ اور ایک کھانے کا چمچ چھنا ہوا میدہ ڈال کر مکس کریں۔
  7. بالکل اسی طرح باقی تین انڈے اور تین کھانے کے چمچ میدے کو استعمال کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
  8. پھر انڈے اور میدے والے مکسچر کو مکھن والے مکسچر میں شامل کردیں۔
  9. پھر اس میں کیک اسپائس پاؤڈر اور براؤن سیرپ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  10. باقی میدے میں ریڈ چیری، گرین چیری، بادام، کشمش، منقٰی، مالٹے کا چھلکا، ونیلا اور لیمن ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  11. پھر اسے مکھن والے مکسچر میں شامل کرکے مکس کرلیں۔
  12. اب اس مکسچر کو گریس کئے ہوئے مولڈ میں ڈال دیں اور ایک گھنٹے کے لئے ایک سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes