Fluffy Mexican Omelette - فلافی میکسیکن آملیٹ

Fluffy Mexican Omelette - فلافی میکسیکن آملیٹ

اجزاء:

  1. انڈے تین عدد
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  4. تیل تین کھانے کے چمچ
  5. شملہ مرچ ایک کھانے کا چمچ (لمبائی میں اسٹرپس کٹے ہوئے)
  6. ہری پیاز (چوپ کی ہوئی ) ایک کھانے کا چمچ
  7. ٹماٹر ایک کھانے کا چمچ (لمبائی میں اسٹرپس کٹے ہوئے)

ترکیب:

  1. انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ کر کے علیحدہ علیحدہ پھینٹیں اس کے بعد ایک ساتھ پھینٹیں-
  2. زردی سفیدی کے مکسچر میں نمک٬ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں٬ شملہ مرچ٬ ہری پیاز اور ٹماٹر ڈال کر مکس کردیں-
  3. ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے انڈوں کا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں- آنچ ہلکی کر کے ڈھکن لگا دیں جب دیکھیں آملیٹ سیٹ ہوگیا ہے تو فولڈ کر کے پلیٹ میں نکال کر فرنچ فرائز اور بریڈ سلائس کے ساتھ پیش کریں-

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes