Fish Penne Pasta With Cheese - فش پینی پاستا ود چیز

Fish Penne Pasta With Cheese - فش پینی پاستا ود چیز

اجزاء:

  1. فش فلے تین سو گرام
  2. پینی پاستا آدھا پیکٹ
  3. تیل تین کھانے کے چمچ
  4. (لہسن کے جوئے تین عدد (باریک کٹے ہوئے
  5. (پارسلے ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹے ہوئے
  6. شملہ مرچ ایک عدد
  7. نمک حسب ذائقہ
  8. (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  9. موزریلا چیز ایک پیکٹ
  10. فریش کریم ایک چوتھائی کپ

ترکیب:

  1. پہلے فش فلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. اب پینی پاستا کو اُبال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  3. پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر تھوڑا سا رنگ آنے تک پکائیں۔
  4. پھر اس میں فش شامل کرکے اتنا پکائیں کہ اس کا کچا پن دور ہو جائے۔
  5. اب اس میں پارسلے، شملہ مرچ، نمک، کالی مرچ اور پاستا شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کریں۔
  6. آخر میں اس میں موزریلا چیز اور کریم شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مکس کریں اور گرم گرم نکال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes