Egg Curry - انڈہ گریوی

Egg Curry - انڈہ گریوی

اجزاء:

  1. انڈے آٹھ عدد
  2. تیل ایک کپ
  3. پیاز ایک عدد
  4. لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  5. (لال مرچ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
  6. ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  7. نمک ایک کھانے کا چمچ
  8. دہی ایک کپ
  9. ٹماٹر پیسٹ ایک کپ
  10. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  11. (دھنیا ایک چوتھائی چائے کا چمچ (کُٹا ہوا
  12. زیرہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. انڈے اُبال کر رکھ لیں۔
  2. پتیلی میں تیل ڈالیں اور پیاز ہلکا بھونیں۔
  3. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، ہلدی اور نمک شامل کرکے دہی اور ٹماٹر پیسٹ کی مدد سے مصالحہ بھون لیں۔
  4. جب تیل مصالحہ چھوڑ دے تو اس کے اندر انڈے، گرم مصالحہ پاؤڈر، کُٹا دھنیا اور زیرہ شامل کرکے دَم دیں۔
  5. تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes