Eggless Vanilla Cake - ایگ لیس ونیلا کیک

Eggless Vanilla Cake - ایگ لیس ونیلا کیک

اجزاء:

  1. میدہ اڑھائی کپ
  2. کارن فلور ایک چائے کا چمچ
  3. بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  4. بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ
  5. نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  6. چینی دو کھانے کے چمچ
  7. کنڈینسڈ ملک چودہ اونس
  8. پانی یا کینو کا جوس ایک کپ
  9. سرکہ دو کھانے کے چمچ
  10. ونیلا ایسنس دو کھانے کے چمچ
  11. (مکھن آدھا کپ (پگھلا ہوا

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کر مکس کریں اور چینی شامل کرلیں۔
  2. اب درمیان میں جگہ بناکر کنڈینسڈ ملک، پانی یا کینو کا جوس، سرکہ، پگھلا مکھن اور ونیلا ایسنس ڈال کر الیکٹرک بیٹرسے وسک کرلیں۔
  3. اب کیک پین کو گریس کرکے بیٹر ڈال دیں اور ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پچیس منٹ کے لیے بیک کرلیں اور وائر ریک پر ٹھنڈا کرلیں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes