Dum Ka Keema - دم کا قیمہ

Dum Ka Keema - دم کا قیمہ

اجزاء:

  1. قیمہ ایک کلو
  2. دہی ایک پاؤ
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. پسی لال مرچ 2 کھانے کے چمچے
  5. گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
  6. بھنا زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
  7. مکھن ایک ڈلی
  8. کچا پپیتا چار کھانے کے چمچے
  9. لہسن ادرک 2 کھانے کے چمچے
  10. تیل 2 کھانے کے چمچے
  11. ہرا دھنیا ایک گٹھی
  12. ہری مرچ 4 عدد

ترکیب:

  1. ایک کلو قیمے میں ایک پاو دہی، حسب ذائقہ نمک، 2 کھانے جے چمچے پسی لال مرچ، ایک کھانے کا چمچہ گرم مصالحہ، ایک کھانے کا چمچہ بھنا زیرہ، ایک ڈلی مکھن، چار کھانے کے چمچے کچا پپیتا اور دو کھانے کے چمچے لہسن ادرک ڈال کر دو گھنٹوں کے لئے میرینیٹ کرلیں۔ اب اس کو کوئلہ کا دھواں دیں۔ پھر ایک پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے دو عدد پیاز کو فرائی کریں اور ایک عدد ہری مرچ ڈالیں اور اوپر سے اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کریں اور بھون لیں۔ جب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں ایک گھٹی ہرا دھنیا اور تین عدد ہری مرچیں کاٹ کر ڈالیں اور کوئلہ کا دھواں دے کہ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes