Dum Aloo - دَم آلو

Dum Aloo - دَم آلو

اجزاء:

  1. دَم آلو بنانے کے لئے:
  2. آلو ایک کلو
  3. تیز پتہ ایک عدد
  4. کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  5. کھویا چار کھانے کے چمچ
  6. قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
  7. نمک حسبِ ذوق
  8. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  9. پیاز کا پیسٹ بنانے کے لئے:
  10. پیاز ایک عدد
  11. لونگ دو عدد
  12. ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  13. لہسن چھ جوئے
  14. چھوئی الائچی دو عدد
  15. سونف دو چائے کے چمچ
  16. کالی الائچی ایک عدد
  17. دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
  18. ٹماٹو پیسٹ بنانے کے لیے:
  19. ٹماٹر چار عدد
  20. جائفل آدھا چائے کا چمچ
  21. جاوتری آدھا چائے کا چمچ
  22. لال مرچ دو عدد
  23. کاجو دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. دَم آلو بنانے کے لئے:آلو کو چھیل کر کانٹے سے گود لیں۔
  2. پھر ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
  3. تیل گرم کریں اور آلوؤں کو فرائی کرلیں۔
  4. پیاز کا پیسٹ بنانے کے لئے: پیاز میں سارے مصالحے ڈال لیں اور پیسٹ تیار کرلیں۔
  5. ٹماٹو پیسٹ بنانے کے لیے: ٹماٹر میں سارے مصالحے ڈال کر اُبالیں اور بلینڈ کرلیں۔
  6. دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔
  7. کالا زیرہ، تیز پتہ اور پیاز کا مصالحہ ڈال کر بھونیں ۔
  8. پھر ٹماٹو پیسٹ ، کھویا، قصوری میتھی، نمک اور گرم مصالحہ شامل کر دیں۔
  9. اب اس میں آلو ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ چھڑک کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes