Degi Biryani - دیگی بریانی

Degi Biryani - دیگی بریانی

اجزاء:

  1. (سیلا چاول آدھا کلو (اُبلے ہوئے
  2. گوشت آدھا کلو
  3. دہی ایک پاؤ
  4. (لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
  5. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  6. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  7. نمک دو چائے کے چمچ
  8. تیل ایک کپ
  9. مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  10. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  11. چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
  12. (جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  13. (جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  14. بادیان کے پھول چار عدد
  15. آلو تین عدد
  16. زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
  17. (پیاز ایک چائے کا چمچ (فرائی کی ہوئی
  18. ٹماٹر ایک پاؤ
  19. آلو بخارے پچاس گرام
  20. ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  21. پودینہ آدھی گٹھی
  22. چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
  23. کڑی پتے چھ عدد
  24. (ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی
  25. تیل آدھا کپ

ترکیب:

  1. ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
  2. ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔
  3. پھر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔
  4. پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔
  5. پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔
  6. اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
  7. مزیدار دیگی بریانی تیار ہے۔
  8. رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes