Deep Fried Chicken Cutlets - ڈیپ فرائی چکن کٹلٹس

Deep Fried Chicken Cutlets - ڈیپ فرائی چکن کٹلٹس

اجزاء:

  1. چکن کا قیمہ آدھا کلو(باریک پسا ہوا)
  2. جو دو چمچ(دھو کر بھگو لیں اور پیس لیں)
  3. ادرک ایک کھانے کا چمچ(باریک کٹی ہوئی)
  4. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
  5. انڈے دو عدد
  6. لیموں کا رس دو کھانے کا چمچ
  7. کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ(کٹی ہوئی)
  8. اوٹس ایک پیالی
  9. پیاز دو ڈلی(کچی پسی ہوئی)
  10. لہسن ایک کھانے کا چمچ(پسا ہوا)
  11. ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)
  12. نمک حسب ذائقہ
  13. تل دو کھانے کے چمچ(بھونے ہوئے)
  14. تیل حسب ضرورت(تلنے کے لئے)

ترکیب:

  1. اوپر دئیے گئے سارے مصالحہ جات قیمے میں ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ جب گرم ہو جائیں تو آنچ ہلکی کر دیں اور چھوٹے چھوٹے کٹلٹس بنا کر ڈیپ فرائی کر لیں ۔ جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ایک اخبار پر پھیلا دیں اور فوراً ہی چٹکی بھر بیسن چھڑک دیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes