Dahi Chana Chaat - دہی چنا چاٹ

Dahi Chana Chaat - دہی چنا چاٹ

اجزاء:

  1. چنے آدھا کلو (اُبلے ہوئے)
  2. دہی آدھا کلو
  3. آلو دو عدد (اُبلے ہوئے)
  4. گول لال مرچ چھ عدد (ثابت)
  5. پھلکیاں ایک کپ (بھیگی ہوئی)
  6. املی کا رس آدھا کپ
  7. دھنیا ایک چائے کا چمچ (ثابت)
  8. زیرہ دو چائے کے چمچ
  9. اجوائن ایک چائے کا چمچ
  10. ہری مرچ کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  11. نمک آدھا چائے کا چمچ
  12. پیاز حسبِ ضرورت
  13. ٹماٹر حسبِ ضرورت
  14. ہری مرچ حسبِ ضرورت
  15. ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. سب سے پہلے ثابت دھنیا، اجوائن، زیرہ اور گول لال مرچ کو توے پر بھون کر پیس لیں اور مصالحہ بنا لیں۔
  2. پھر دہی کو پھینٹ کر اس کے اندر نمک اور ہری مرچ کا پیسٹ ڈال دیں اور مِکس کریں۔
  3. اب ایک پین میں تھوڑا سا تیل شامل کریں۔ اور اُس میں پھلکیاں فرائی کر لیں۔
  4. جب پُھلکیاں ہلکی فرائی ہو جائیں تو نکال کر ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔
  5. دہی کو چنے والے پیالے میں ڈال دیں۔
  6. اب آلوؤں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اور پُھلکیاں دہی کے اوپر ڈال دیں۔
  7. ہرا دھنیا، ہری مرچ، ٹماٹر، پیاز، املی کا رس اور بھنا ہوا مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes