Dahi Barey - دہی بڑے

Dahi Barey - دہی بڑے

اجزاء:

  1. بیسن ڈیڑھ کپ
  2. آلو ایک پاؤ
  3. کھانے کا سوڈاایک چوتھائی چائے کا چمچ
  4. تیل حسب ضرورت
  5. نمک حسب ذائقہ
  6. ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  7. کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  8. (لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  9. تیل فرائی کے لیے
  10. (دھنیا ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسا ہوا
  11. چینی دو کھانے کے چمچ
  12. کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  13. چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
  14. ثابت لال مرچ چار عدد
  15. دہی ایک پاؤ

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں بیسن٬ کھانے کا سوڈا٬ نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں دہی پھینٹ لیں٬ نمک٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں بڑے ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں
  2. پہلے آلوؤں کو پانی میں اُبال کر الگ رکھ دیں۔
  3. اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں ہلدی، پسی لال مرچ، پسا دھنیا اور کلونجی ڈال کر بھون لیں۔
  4. پھر اس میں ڈیڑھ کپ پانی شامل کرکے ایک اُبال آنے تک پکا لیں۔
  5. اس کے بعد آلوؤں کو ہاتھ سے کچل کر اس میں شامل کریں اور پکا کر الگ رکھ دیں۔
  6. اب اس پر ثابت لال مرچ کا تڑکا لگائیں اور نکال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes