Daal Makhni - دال مکھنی

Daal Makhni - دال مکھنی

اجزاء:

  1. مسور کی دال ایک پاؤ
  2. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  3. نمک آدھا چائے کا چمچ
  4. ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  5. (ہری مرچ دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
  6. ہرا دھنیا آدھا گٹھی
  7. (ہری مرچ چار عدد ﴿ثابت
  8. کریم آدھا کپ
  9. تیل دو کھانے کے چمچ
  10. مکھن پچاس گرام
  11. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  12. لہسن کے جوئے چار عدد

ترکیب:

  1. پہلے مسور کی دال میں ہلدی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  2. جب دال گل جائے تو اس میں پسی ہری مرچ، ہرا دھنیا، ثابت ہری مرچ اور کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔
  3. پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے مکھن، زیرہ اور لہسن کے جوئے ڈال کر گرم کریں اور دال پر تڑکا لگا دیں۔
  4. مزے دار دال مکھنی تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes