Daal Chawal Mix - دال چاول مکس

Daal Chawal Mix - دال چاول مکس

اجزاء:

  1. مونگ کی دال 50 گرام
  2. مسور کی دال 50 گرام
  3. چاول 200گرام
  4. درمیانی پیاز ایک عدد
  5. ٹماٹر (کیوب) دو عدد
  6. دار چینی تین عدد
  7. تیز پات تین۔چار عدد
  8. ہری مرچ(لمبائی میں دو) چار۔پانچ عدد
  9. سبز الائچی چار۔پانچ عدد
  10. باریک کٹا لہسن چھ جوے
  11. تیل چوتھائی کپ
  12. ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا
  13. ہلدی ایک کھانے کا چمچ
  14. لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  15. پانی حسب ضرورت
  16. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. دونوں دالیں پانی میں آدھا سے ایک گھنٹہ بھگو دیں۔
  2. چاول آدھا گھنٹہ پانی میں بھگو دیں۔
  3. ایک پین میں سلائس پیاز کو تیل میں گولڈن براؤن کرلیں۔جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائے تو اس میں باریک کٹا لہسن شامل کر دیں۔
  4. جب لہسن کا رنگ تبدیل ہو جائے تو مونگ کی دال اور مسور کی دال ڈال کے مکس کریں اور ایک سے ڈیڑھ گلاس پانی شامل کرکے مکس کریں۔ اب نمک ، ہری مرچیں،سبز الائچی،دار چینی،تیز پات شامل کرکے پکائیں کہ دال کا دانہ پھٹ جائے۔
  5. اب اس میں لال مرچ پاؤڈر ،ہلدی،ادرک شامل کر کے مزید پکائیں۔اب دال گاڑھی ہو گئی اس میں پانی بہت کم ہو گا۔
  6. ایک گلاس پانی ڈال کے چاول شامل کردیں۔جب چاول پھول جائیں اور ان میں بلبلے بننے لگ جائیں تو ٹماٹر شامل کرکے مکس کریں۔
  7. پانی جب خشک ہو جائے تو دس منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں اور تیار ہو جائیں تو پیش کریں۔

Copyright © Gooposts.com/recipes