Custard Vermicelli - کسٹرڈ سویاں

Custard Vermicelli - کسٹرڈ سویاں

اجزاء:

  1. دودھ ایک کلو
  2. سویاں ایک کپ
  3. چینی آٹھ کھانے کے چمچ
  4. اسٹرابری کسٹرڈ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  5. اسٹرابری ایسنس ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  6. اسٹرابری آدھا کپ

ترکیب:

  1. ایک پین میں دودھ ڈال کر دس منٹ پکائیں۔
  2. جب وہ اُبلنے لگے تو اس میں سویاں شامل کردیں۔
  3. اس کے بعد دودھ میں چینی ڈال دیں۔
  4. پھر اسٹرابری کسٹرڈ پاؤڈر تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں مکس کرکے شامل کر دیں۔
  5. اب اسے گاڑھا ہونے تک پکائیں اور مسلسل چمچہ چلاتے رہیں۔
  6. پھر چولہے سے ہٹاکر ٹھنڈا کریں۔
  7. اسٹرابری ایسنس اور اسٹرابریز ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  8. آخر میں اسے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes