Custard Shireen - کسٹرڈ شیریں

Custard Shireen - کسٹرڈ شیریں

اجزاء:

  1. دودھ آدھا کلو
  2. ونیلا کسٹرڈ ایک کپ
  3. چینی آدھا کپ
  4. مکس فروٹ آدھا کلو
  5. اسٹرابیری جیلی ایک کپ
  6. بنانا جیلی ایک کپ
  7. ڈرائی فروٹ آدھا کپ
  8. (رنگین سویاں آدھا پیکٹ (اُبلی ہوئی

ترکیب:

  1. ایک پین میں پانی کو گرم کر لیں۔
  2. اب اس میں اسٹرابیری جیلی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
  3. اسی طرح بنانا جیلی کو بھی الگ تیار کر لیں۔
  4. دونوں جلیوں کو فریزر میں رکھ کر جما لیں۔
  5. جب جیلیاں جم جائیں تو نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  6. کسٹرڈ کے لئے: پھر ایک کپ ٹھنڈے دودھ میں ونیلا کسٹرڈ کو مکس کریں۔
  7. باقی دودھ کو گرم ہونے دیں، جب دودھ گرم ہونے لگے تو چینی شامل کریں۔
  8. جب چینی حل ہو جائے تو کسٹرڈ کو تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں اور جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اب اس میں مکس فروٹ کے سلائس ڈالیں اور مکس کر لیں۔
  9. اب اسٹرابیری جیلی کیوبز، بنانا جیلی کیوبز اور رنگین سویاں شامل کرکے سرونگ پیالے میں نکال لیں۔
  10. پھر ڈرائی فروٹ سے گارنش کرکے فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  11. آخر میں نکال کر سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes