Custard Ki Kheer - کسٹرڈ کی کھیر

Custard Ki Kheer - کسٹرڈ کی کھیر

اجزاء:

  1. دودھ ایک لیٹر
  2. چاول آدھی پیالی
  3. چینی ایک پیالی
  4. بادام آدھی پیالی
  5. پستے آدھی پیالی
  6. کسٹرڈ چار چائے کے چمچ
  7. دودھ ایک ٹِن
  8. ناریل ایک تہائی پیالی

ترکیب:

  1. دُودھ اُبال لیں، بھگوئے چاولوں کو چھان کر بادام اور پستوں کے ساتھ پیس لیں۔
  2. پسے ہوئے ان اجزاء کو اُبالے ہوئے دُودھ میں ڈال کر اسے بیس منٹ تک پکالیں۔
  3. اب اس میں گاڑھا دُودھ شامل کر دیں۔
  4. گاڑھا دُودھ یک جان ہو جائے تو کسٹرڈ بھی ڈال دیں۔
  5. چمچ برابر چلاتے رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔
  6. آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اسے چولہے پر سے اُتار لیں۔
  7. ڈش میں نکال کر اوپر سے پسا ہوا ناریل سجا دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔
  8. کسٹرڈ کی لذیذ کھیر تیار ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes