Creamy Spicy Chicken - ملائی مصالحہ چکن

Creamy Spicy Chicken - ملائی مصالحہ چکن

اجزاء:

  1. (چکن آدھا کلو ﴿بون لیس اور لیگ پیس
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  4. پپیتے کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
  5. دہی ایک پاؤ
  6. فریش کریم آدھی پیالی
  7. (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  8. (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  9. (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
  10. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  11. (جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  12. (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا
  13. (ہری مرچ تین سے چار عدد ﴿کٹی ہوئی
  14. المونیم فوائل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. پہلے ایک پیالے میں چکن لیگ پیس کے کیوبز کاٹ لیں۔
  2. پھر اس میں نمک، لیموں کا رس اور پپیتے کا پیسٹ لگا کر میری نیٹ کرلیں۔
  3. اب ایک الگ پیالے میں گاڑھی دہی میں فریش کریم، گرم مصالحہ، کالی مرچ، زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، جائفل جاوتری، ہرا دھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے مکس کرلیں۔
  4. پھر میری نیٹ کی ہوئی چکن کو دہی والے مصالحے میں کوٹ کرلیں۔
  5. المونیم کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر تیار کریں اور تین سے چار بوٹیاں اس میں رکھ کر بیک کرلیں۔
  6. اس کے بعد اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس سے بارہ منٹ تک بیک کرلیں۔
  7. پھر اسے المونیم فوائل سے نکال کر پلیٹر پر رکھیں۔
  8. پیاز، لیموں اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes