Chocolate Mousse Cake - چاکلیٹ موز کیک

Chocolate Mousse Cake - چاکلیٹ موز کیک

اجزاء:

  1. (اسپنج کے لیے اجزا)
  2. انڈے دو عدد
  3. کاسٹر شوگر دو اونس
  4. میدہ ڈیڑھ اونس
  5. کوکو پاؤڈر آدھا اونس
  6. بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  7. ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
  8. (فلنگ کے لیے)
  9. انڈے تین عدد
  10. پسی چینی دو سو گرام
  11. چاکلیٹ دو سو گرام
  12. چاکلیٹ دو سو گرام
  13. پھینٹی ہوئی فریش کریم دو سو گرام
  14. جیلیٹن پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں۔
  2. اس میں ونیلا ایسنس شامل کریں اور مزید پھینٹیں۔
  3. الگ سے میدہ، کوکو پاؤڈر اور بیکنگ پاؤدر کو چھان لیں۔
  4. اس کو انڈوں کی آمیزے میں ڈال کر آہستہ آہستہ فولڈ کریں۔
  5. اب اس آمیزے کو گریس کیے ہوئے آٹھ انچ کے گول کیک پین میں ڈال دیں اور پہلے سے ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں پچیس منٹ بیک کریں۔
  6. اب اسے اوون سے نکال کر ٹھنڈا کریں اور دو سلائس میں کاٹ لیں۔
  7. ایک پیالے میں تین انڈے اور پسی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  8. اس میں چاکلیٹ کو پگھلا کر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
  9. جیلیٹن پاؤڈر کو کرم میں گھول لیں پھر پھینٹی ہوئی فریش کریم میں ڈال کر فولڈ کریں۔
  10. اس آمیزے کو انڈوں کے آمیزے میں آہستہ آہستہ شامل کریں اور مکس کرتے رہیں۔
  11. اب اس آمیزے کو اسپنج کے ایک سلائس پر ڈال دیں۔
  12. پھر اسپنج کا دوسرا حصہ رکھ کر جم جانے تک فریز کر دیں۔
  13. فریج سے نکال کر فریش کریم سے سجائیں، تھوڑا سا کوکو پاؤڈر بھی چھڑک دیں۔
  14. آخر میں اسے چاکلیٹ سے سجا کر پیش کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes