Chinese Samose - چائنیز سموسے

Chinese Samose - چائنیز سموسے

اجزاء:

  1. میدہ 200 گرام
  2. بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  3. پسی ہوئی سیاہ مر چیں آدھا چمچ
  4. انڈے تین عدد
  5. اجینو موتو حسب ذائقہ
  6. سنگھاڑے 100 گرام
  7. یخنی آدھا کپ
  8. پیاز 50 گرام
  9. ہری مر چیں 6 عدد
  10. ہرا دھنیا 50 گرام
  11. آلو 200 گرام
  12. خوشبو چند قطرے
  13. زیرہ نصف چمچ
  14. مٹر کے دانے 50 گرام

ترکیب:

  1. میدہ چھان کر اس میں بیکنگ پاؤ ڈر ، تھوڑا سا اجینو موتو اور زیرہ ملائیں ۔اس میں یخنی اور پانی ڈال کر میدہ گوندیں اور نصف
  2. گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔سنگھاڑے باریک پیس لیں ۔مٹر کے دانے ابال کر رکھ لیں۔آلو ابال کر چھلکے اتار دیں اور آلو
  3. باریک پیس لیں ۔ہرا دھنیا دھو کر صاف کریں اور باریک کتر لیں ۔ ہری مر چیں بھی باریک کتر لیں پیار چھیل کر باریک
  4. چھوٹے چھو ٹے ٹکڑوں میں کاٹیں ۔انڈے ایک پیالی میں پھینٹ کر رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک برتن میں تمام اجزاء
  5. ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ بنا ئیں ۔پھر گوندھا ہواہوا میدہ لکڑی کے تختے پر ڈال کر بیلنے سے بیل کر باریک تہہ
  6. بنا ئیں اور چھری کے ساتھ باریک باریک ریپرز کاٹ لیں ۔جب تمام ریپرز تیار ہو جائیں ۔تو پرت میں ایک چمچ
  7. تیار کرد ہ آمیزہ رکھ کر ر یپرز کو بند کر تے جائیں پھر ایک فرائی پان میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔جب گھی خوب گرم
  8. ہو جا ئے تو اس میں سموسے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو ڈبو کر تلتے جائیں اور سرخ ہونے پر باہر نکالیں ۔ایک ٹرے
  9. میں ٹیشو پیپرز بچھائیں ۔اور اس کے اوپر گرم گرم سموسے رکھیں ۔انتاہی مزیدار اور لذیذ سموسے تیار ہیں ۔
  10. ٹماٹو کیچپکے ساتھ نوش کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes