Chicken Tikka Pizza - چکن تکہ پیزا

Chicken Tikka Pizza - چکن تکہ پیزا

اجزاء:

  1. :پیزا ڈو کے لئے
  2. آلو 500 گرام
  3. میدہ دو کپ
  4. پیلا فوڈ کلر ایک چائے کا چمچہ
  5. خمیر ایک کھانے کا چمچ
  6. نمک ایک چائے کا چمچہ
  7. کاسٹر شوگر ایک چائے کا چمچ
  8. کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
  9. ملک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  10. زیرہ ایک چائے کا چمچہ
  11. تیل چار کھانے کے چمچ
  12. چاٹ مصالحہ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
  13. نمک آدھا چائے کا چمچ
  14. کھٹائی پاﺅڈر 2/1چائے کا چمچہ
  15. انڈا ایک عدد
  16. املی کا گودا 2کھانے کے چمچے
  17. :پیزا سوس کے لئے
  18. کری پتہ 8عدد
  19. تیل دو کھانے کے چمچ
  20. (لہسن تین جوئے ﴿کٹا ہوا
  21. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
  22. نمک ایک چائے کا چمچ
  23. اوریگانو ایک چائے کا چمچ
  24. (پیاز ایک عدد ﴿کٹی ہوئی
  25. چینی ایک چائے کا چمچ
  26. ٹماٹر کا پیسٹ ایک کپ
  27. کیچپ دو کھانے کے چمچ
  28. :ٹاپنگ کے لئے
  29. چکن تکہ چنکس ایک کپ
  30. (پیاز ایک عدد ﴿سلائس
  31. (شملہ مرچ ایک عدد ﴿سلائس
  32. (ٹماٹر ایک عدد ﴿سلائس
  33. موزریلا چیز ایک کپ
  34. چیڈر چیز ایک کپ
  35. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
  36. زیتون کا تیل حسب ضرورت
  37. چلی گارلگ سوس حسب ضرورت

ترکیب:

  1. پیزا ڈو کے لیے: میدہ، خمیر، کاسٹر شوگر، مِلک پاؤڈر، چار کھانے کے چمچ تیل، آدھا چائے کا چمچ نمک اور انڈے کو نیم گرم پانی سے گوندھیں اور ڈھک ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
  2. آلو تھوڑے بڑے سائز میں کٹ کرکے پیلا فوڈ کلر ڈال کراُبال لیں۔پین میں چار کھانے کے چمچے تیل ڈالیں۔پھر اس میں کری پتہ، نمک مرچ، چاٹ مصالحہ،زیرہ ، کھٹائی پاﺅڈر ڈال کر مکس کریں۔آلو ڈالیں، مکس کریں اور املی کا گودا ڈال کر مکس کرنے کے بعد پیش کریں
  3. جب میدہ ڈبل ہوجائے تو رول کرکے بیل لیں۔
  4. پیزا سوس کے لیے: پین میں دو کھانے کے چمچ تیل کو گرم کے اُس میں لہسن، ایک چائے کا چمچ نمک، اوریگانو، چینی، کٹی لال مرچ، پانی، کیچپ اور کپ ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر پکالیں، تاکہ گاڑھا ہوجائے۔
  5. اب پہلے پیزا کے ڈو پر حسب ضرورت زیتون کا تیل لگائیں۔
  6. پھراُس پر کپ چیز ڈال کر پیزا سوس لگا دیں۔
  7. اب چکن تکہ چنکس، پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور چیز ڈال دیں۔
  8. آخر میں کٹی لال مرچ اور چلی گارلک سوس چھڑک کر بیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes