Chicken Seekh Kabab - چکن سیخ کباب

Chicken Seekh Kabab - چکن سیخ کباب

اجزاء:

  1. مرغی کا قیمہ ایک کلو
  2. انڈے 3عدد
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. پنیر 50گرام
  5. پیاز دو عدددرمیانی
  6. خمیر ایک چھو ٹا چمچ
  7. کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ
  8. میدہ 250گرام
  9. سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
  10. قیمہ 100گرام
  11. چھوٹی الائچی چھ عدد
  12. اجینو موتو ایک چھوٹا چمچ
  13. بھے ہوئے چنے دو کھانے کے چمچے
  14. گھی حسب ضرورت
  15. گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  16. پسی ہوئی سر خ مرچیں 1چمچ
  17. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  18. ہری مرچیں تین عدد
  19. لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  20. ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت
  21. ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد
  22. انڈے دو عدد
  23. ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی
  24. ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چھ سے آٹھ عدد
  25. کوکنگ آئل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. قیمہ میں پیاز، کالی مرچ، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، گرم مصالحہ، چنے اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر پیس لیں۔ نمک، سویا ساس، لال مرچ، ہری مرچیں اور انڈے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ دو کھانے کے چمچے قیمے کا آمیزہ لے کر سیخ پر رکھ کر دبا دبا کر چار سے پانچ انچ لمبے کباب بنا لیں۔ دس سے بارہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کبابوں کو ایک سے دو منٹ کے لئےآگ پر سینک لیں۔ فرائنگ پین کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے گرم کرکے ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں۔ کبابوں کو سیخ سے نکال کر فرائنگ پین میں ڈال دیں۔پھر لکڑی کے چمچ سے تین چار منٹ کے لئے ذرا سا الٹ پلٹ کر سینک لیں۔ فرائنگ پین سے نکال کر ٹشو پیپر یاخاکی کاغذ پر رکھ دیں۔
  2. پیاز چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔قیمہ پہلے سے ابال کر رکھ لیں ۔ہری مرچوں سے بیج نکال دیں اور
  3. اور مرچوں کو چھو ٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تھوڑے سے پانی میں خمیر ڈال کر رکھ چھوڑیں تاکہ وہ پھول جائے۔
  4. میدہ چھان کر الگ رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک بڑی ڈش میں میدہ ڈالیں ۔اس میں تھوڑا سا اجینوموتو اور گھی ملائیں اور اچھی
  5. طرح مکس کریں۔انڈے پھینٹ کر خمیر میں شامل کر یں اور پھر اس کو میدے میں ڈال کر ٹھیک طرح سے گوندیں اور ایک
  6. گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑ یں ۔اسی دورن اسی برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکیں اس میں تمام مصالحہ جات قیمے سمیت
  7. ڈال کر بھونیں اور آگ سے اتار لیں ۔پھر گوندھے ہوئے میدے کو بیلنے سے بیل کر روٹی بنا ئیں اوپر قیمے والا آمیزہ
  8. لگانے سے پہلے ٹماٹو کیچپ لگا ئیں پھر اوون میں روٹی پکائیں اوپر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد اوون سے نکال
  9. کر پلیٹ میں رکھیں اور کھانے کے لئے پیش کریں ۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes