Chicken Sajji - چکن سجّی

Chicken Sajji - چکن سجّی

اجزاء:

  1. چکن ڈیڑھ کلو (کھال سمیت)
  2. انڈے (پھینٹے ہوئے ) 2عدد
  3. نمک حسبِ پسند
  4. بڑی ڈبل روٹی کے سلائس 4عدد
  5. ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا)
  6. مکھن 4کھانے کے چمچ
  7. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  8. نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
  9. سرکہ دو کھانے کے چمچ
  10. چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  11. من پسند کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. پین میں ایک لیٹر پانی ڈال کر اس میں نمک، ادرک لہسن، لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  2. پھینٹے ہوئے انڈوں سے دو پتلے پتلے آملیٹ تیار کر یں۔ سلائسز کو مکھن لگا ئیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑ کیں۔ ایک آملیٹ کو دو سلائسز کے درمیان رکھیں اور اسی طرح دوسرا بھی تیار کر لیں۔
  3. چکن کو اس پانی میں دو سے تین گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
  4. گہری کڑاہی میں برش سے من پسند کوکنگ آئل لگائیں اور درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ (2-3 mins) کے لئے گرم کرلیں۔
  5. چکن کو پانی سے نکال کر کڑاہی میں ڈالیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ (8-10 mins) تک پکائیں۔
  6. پھر احتیاط سے دوسری طرف پلٹ کر سات سے آٹھ منٹ (8 mins) مزید پکالیں۔
  7. اگر پانی رہ جائے تو ڈھکن کھول کر تیز آنچ پر خشک کرلیں درمیان میں چاٹ مصالحہ چھڑکتے جائیں۔
  8. سجاوٹ:ڈِش میں نکال کر سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
  9. نوٹ:سجّی کو دراصل سیخ پر بنایا جاتا ہے۔ لیکن گھر میں اس طریقے سے بنانے میں نہ صرف آسانی ہوتی ہے بلکہ ذائقہ بھی ویسا ہی آتا ہے۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes