Chicken Ginger - چکن جنجر

Chicken Ginger - چکن جنجر

اجزاء:

  1. (چکن آدھا کلو ﴿بون لیس
  2. تیل ایک چوتھائی کپ
  3. مکھن دو کھانے کے چمچ
  4. ٹماٹر تین عدد
  5. (ادرک دو کھانے کے چمچ ﴿باریک سلائس میں کٹے ہوئے
  6. (ہری مرچ چار عدد ﴿باریک سلائس میں کٹی ہوئی
  7. لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  8. نمک ایک چائے کا چمچ
  9. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  10. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  11. (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  12. (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  13. کیچپ دو کھانے کے چمچ
  14. دہی دو کھانے کے چمچ
  15. (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا

ترکیب:

  1. ایک پین میں ادرک کے باریک سلائس، لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر اور بون لیس چکن کو پانی کے بغیر ڈالیں اور ڈھک کر دس منٹ پکائیں۔
  2. جب پانی خشک ہوجائے تو نمک، کالی مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ کو تیل اور مکھن کے ساتھ شامل کریں اور اچھی طرح فرائی کرکے دہی ڈال دیں۔
  3. آخر میں باریک سلائس کی ہوئی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کیچپ اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور نکال لیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes