Chicken Fillet Sandwich - چکن فلے سینڈوچ

Chicken Fillet Sandwich - چکن فلے سینڈوچ

اجزاء:

  1. (چکن بریسٹ دو عدد ﴿بون لیس
  2. نمک آدھا چائے کا چمچ
  3. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  4. ایچ پی سوس ایک چائے کا چمچ
  5. کیچپ ایک کھانے کا چمچ
  6. انڈا ایک عدد
  7. خشک دودھ دو کھانے کے چمچ
  8. تازہ دودھ ایک چوتھائی کپ
  9. بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی کا چمچ
  10. تیل ایک چوتھائی کپ
  11. ہاٹ ڈوگ بن تین عدد
  12. مایونیز چار کھانے کے چمچ
  13. سلاد پتے حسب ضرورت
  14. (ٹماٹر ایک عدد ﴿سلائس کیا ہوا
  15. (کھیرا ایک عدد ﴿سلائس کیا ہوا
  16. (پیاز ایک عدد ﴿رنگز میں کٹی ہوئی

ترکیب:

  1. چکن بریسٹ بون لیس کو لمبائی کے رخ میں کاٹ کر نمک، کالی مرچ، ایچ پی سوس، کیچپ، انڈہ، خشک دودھ، تازہ دودھ اور بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
  2. اب پین میں آئل گرم کرکے میری نیٹ کی ہوئی چکن لائٹ گولڈن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اور نکال لیں۔
  3. پھر ہاٹ ڈوگ بن کو کاٹ کر اُن پر مایونیز لگائیں اور اوپر فرائی کی ہوئی چکن، سلائس کیا ہوا ٹماٹر، سلائس کیا ہوا کھیرا، رنگز میں کٹی پیاز اور سلاد پتے رکھیں۔
  4. آخر میں فرائز اور کولسلا سیلیڈ کے ساتھ سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes