Chicken Cheesy Mushroom - چکن چیزی مشروم

Chicken Cheesy Mushroom - چکن چیزی مشروم

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ دو عدد
  2. تیل ایک چوتھائی کپ
  3. (میدہ دو سے تین کھانے کے چمچ (بھنا ہوا
  4. لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  5. (شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
  6. اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  7. نمک حسب ذائقہ
  8. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
  9. دودھ آدھا لیٹر
  10. (ٹن مشروم آدھی پیالی (کٹے ہوئے
  11. (جائفل ایک چٹکی (پسی ہوئی
  12. چیڈر چیز ایک سو گرام
  13. پامزان چیز پچاس گرام
  14. فریش کریم پانچ کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. پہلے تھوڑے تیل میں میدے کو بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔
  2. اب ایک کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل شامل کرکے لہسن کا پیسٹ اور چکن بریسٹ شامل کرکے چار سے پانچ منٹ تک پکائیں، تاکہ چکن اچھی طرح پک جائے۔
  3. پھر اس میں شملہ مرچ، اوریگانو، نمک اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے دو سے تین منٹ مزید پکاکر ایک طرف رکھ دیں۔
  4. اب الگ پین میں دودھ گرم کرکے بھنے ہوئے میدے سے گاڑھا کر لیں۔
  5. پھر اس میں ایک کے چار کٹے ہوئے مشروم، پسی جائفل، پکی ہوئی چکن، چیڈر چیز، پامزان چیز اور فریش کریم شامل کرکے دو سے تین منٹ تک مکس کریں اور گرم گرم سرو کریں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes