Chatpatay Kalay Chanay - چٹ پٹے کالے چنے

Chatpatay Kalay Chanay - چٹ پٹے کالے چنے

اجزاء:

  1. اُبلے ہوئے کالے چنے دو پیالی
  2. املی کا پیسٹ ایک پیالی
  3. سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
  4. لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  5. ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی
  6. پودینہ کے پتے ایک چو تھائی گڈی
  7. ادرک ایک ٹکڑا
  8. لہسن کے جوے چھ عدد
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے باریک کٹی ادرک اور لہسن کے جوے فرائی کر لیں۔
  2. اب اس میں اُبلے ہوئے کالے چنے، سفیدہ زیرہ اور لال مرچ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
  3. املی کا پیسٹ شامل کر کے پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
  4. نمک شامل کر دیں اور مزید دو منٹ تک پکائیں۔
  5. آخر میں ہرا دھنیا اور پودینہ مکس کر لیں۔
  6. مزیدار چٹ پٹے کالے چنے تیار ہیں۔

More Recipes

Copyright © Gooposts.com/recipes